ابنا: اقوام متحدہ ميں شام کے سفير بشار جعفري نے کہاکہ بعض ممالک سلامتي کونسل ميں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے شام اور مشرق وسطي ميں اپنے ناجائز مفادات کي تکميل کے لئے اس کونسل کو استعمال کررہے ہيں - شام کے نمائند ے بشار جعفري نے کہا کہ يہ ممالک مشرق وسطي ميں اپنے سامراجي عزائم کو عملي جامہ پہنانا چاہتے ہيں -انہوں نے کہا کہ يہ ايک غلطي ہوگي اگر يہ کہا جائے کہ معاملہ صرف چين اور روس تک محدود ہے -انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے ميں سلامتي کونسل واضح طور پر دو حصوں ميں تقسيم ہوچکي ہے کيونکہ اس کونسل کے آدھے رکن ممالک جو پوري دقت کے ساتھ اقوام متحدہ کے منشور کا مطالعہ کرتے ہيں اور جانتے ہيں کہ انہيں اپني ذمہ داريوں پرکس طرح عمل کرنا چاہئے وہ اچھي طرح يہ سمجھتے ہيں کہ شام کے اقتدار اعلي کي خلاف ورزي نہيں ہوني چاہئے- انہوں نےکہا کہ ميں شام کي حکومت کي طرف سے ايک بار پھر يہ کہہ رہا ہوں کہ شام صرف ان سيکڑوں شامي باشندوں کي جان کي فکر ميں ہي نہيں ہے جو حمص شہر ميں مسلح گروہوں کے محاصرے ميں ہيں بلکہ وہ شام کے تيئس ملين عوام کي حمايت اور ان کي جان و مال کے تحفظ کا بھي خود کو ذمہ دار سمجتھا ہے......../169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323870
شام نے کہا ہے کہ بعض ممالک سلامتي کونسل کو حربےکے طور پر استعمال کررہے ہيں -